خطبہ میں ’علی غالب علی کل غالب‘ پڑھنا

خطبہ ثانیہ میں ’’وﷲ یعلم ما تصنعون ‘‘کا اضافہ
نوفمبر 10, 2018
خطبہ میں ’ان ﷲ یامر بالعدل‘ والی آیت پڑھنا
نوفمبر 10, 2018

خطبہ میں ’علی غالب علی کل غالب‘ پڑھنا

سوال:زید خطبہ جمعہ میں ’علی غالب کل غالب‘پڑھتا ہے اور ’من شبابہ لکبرہ‘کیا اس کا اس طریقہ پر پڑھنا ازروئے شرع درست ہے؟

ھــوالــمـصــوب:

مذکورہ دونوں جملوں کا خطبہ میں پڑھنا شرعاً درست ہے، پہلے جملہ میں حضرت علیؓ کی صفت قوت وغلبہ کا ذکر ہے اور دوسرے میں زندگی میں آخرت کے لئے توشۂ آخرت حاصل کرنے اور جوانی سے بڑھاپے تک عمل کرنے کی ہدایت ہے، اس لئے ان دونوں کے ذکر میں کوئی شرعی قباحت نہیں ہے۔

تحریر:محمد ظفرعالم ندوی  تصویب: ناصر علی ندوی