جمعہ کے دن مسجد کے تعاون کاطریقہ

دوران خطبہ چندہ جمع کرنا
نوفمبر 10, 2018
مسجد کے چندہ کا مصرف
نوفمبر 10, 2018

جمعہ کے دن مسجد کے تعاون کاطریقہ

سوال:بعض مسجدوں میں نماز جمعہ کے بعد مسجد کے چندہ کیلئے ڈبہ کھنکھناتے ہوئے صف بہ صف تمام نمازیوں کے سامنے سے گزرتے ہیں، جولوگ نہیں دے پاتے ہیں اس سے ان کو سبکی محسوس ہوتی ہے۔ دوسری صورت یہ ہے کہ ڈبہ مسجد کے صدردروازہ پر رکھ دیا جاتا ہے اور گزرنے والے نمازی ڈبہ میں پیسے ڈال دیتے ہیں۔

مسئلہ کا دوسرا پہلو یہ ہے کہ امام صاحب اس وقت اپنی جگہ بدستور بیٹھے رہتے ہیں اور اجتماعی دعا نہیں کراتے ہیں، جیسا کہ ہندوستان میں عام رواج ہے جب تک محصل چندہ اپنی سابق جگہ پر واپس تشریف نہ لے آئیں۔

مسئلہ مذکورہ کے بظاہر دونوں پہلو مذموم نظر آتے ہیں، شرعاً کیا حکم ہے؟

ھــوالــمـصــوب:

مذکورہ دونوں طریقے ناپسندیدہ ہیں۔

تحریر: محمدظفرعالم ندوی  تصویب:ناصر علی ندوی