اردوزبان میں خطبہ

اردوزبان میں خطبہ
نوفمبر 10, 2018
اردوزبان میں خطبہ
نوفمبر 10, 2018

اردوزبان میں خطبہ

سوال:اردو زبان میں خطبہ دینا درست ہے یا نہیں؟

ھــوالــمـصــوب:

جمعہ کا خطبہ عربی زبان ہی میں دینا مناسب ہے۔ چوں کہ یہ قرآن وحدیث کی زبان ہے، اور حضرات صحابہ وتابعین ،تبع تابعین کا اسی پر عمل رہا ہے، اس لیے عر بی زبان چھوڑکر اردو میں خطبہ دینا خلاف سنت ہے، صرف عربی نہ جاننے کی وجہ سے اردو میں خطبہ دینا مناسب نہیں ہے، اس لیے کہ صحابہ کرامؓ کی ایک جماعت فارس گئی تو بجائے فارسی زبان کے عربی ہی میں خطبہ دیا:

فلا یشترط کونھا بالعربیۃفلوخطب بالفارسیۃ أو بغیرھا جاز کذا قالوا والمراد بالجواز ھو الجواز فی حق الصلاۃ……فإنہ لا شک فی أن الخطبۃ بغیرالعربیۃ خلاف السنۃ المتوارثۃ من النبی ﷺوالصحابۃ فیکون مکروھاً تحریماً(۱)

تحریر: محمد ابرار عالم ندوی         تصویب: ناصر علی ندوی

نوٹ:عربی میں خطبہ کے ساتھ تھوڑی بہت اردومیں نصیحت کردی جائے توگنجائش ہے۔