اردوزبان میں خطبہ

اردوزبان میں خطبہ
نوفمبر 10, 2018
اردوزبان میں خطبہ
نوفمبر 10, 2018

اردوزبان میں خطبہ

سوال:ایک ہی گاؤں میں کچھ لوگ اہل حدیث اور کچھ حنفی ہیں، دونوں کے درمیان اس بات پر شدید نزاع واختلاف ہے کہ صرف عربی زبان میں خطبہ ہونا چاہئے یا اردو میں ، عیدین میں چھ تکبیریں ہوں یا بارہ، اس صورت کا شرعی حل بیان کریں، اختلاف بہت زیادہ ہے؟

ھــوالـمـصـــوب:

خدا بھلاکرے ہم سب کا اور دین کی صحیح سمجھ نصیب کرے، نہایت افسوس کی بات ہے چاہے جہاں بھی یہ صورت حال پائی جائے کہ مسلکی اختلافات وتنوع کو ایسا رخ دیا جائے کہ اس سے امت مسلمہ کے اتحاد واتفاق کو دھچکا لگے، اس کی صفوں میں انتشار ہو نتیجتاً اس کا شیرازہ منتشر ہوجائے جس پر نہ

(۱)عمدۃ الرعایۃ حاشیۃ شرح الوقایۃ، ج۱،ص:۲۰۰

جانے کتنی سخت وعیدیں احادیث پاک کے اندر وارد ہوئی ہیں، مسلک کا اختلاف ایک واقعہ ہے، اور ان میں سے ہر ایک کے پاس قرآن واحادیث کے مطابق دلیل موجود ہے، اور وہ سب حق ہے، اس لئے مسلمانوں کے اتحاد واتفاق کو بہرحال مدنظر رکھتے ہوئے اس مسئلہ کا مناسب حل جو بھی نکالا جائے وہ درست ہوگا ورنہ مسلک کے ایک فروعی اختلاف کی بنیاد پر آپس میں نزاع قطعاً درست نہ ہوگا۔ خطبہ عربی میں بہتر ہونا چاہئے، البتہ عربی کے ساتھ اردو میں کچھ نصیحت کردی جائے تو گنجائش ہے۔

تحریر: محمدحبیب الرحمن ندوی     تصویب:ناصر علی ندوی