تعلیم قرآن کی اجرت

قرآن کی تعلیم کا ایک طریقہ
أكتوبر 23, 2018
ماں کی خدمت ضروری ہے یا تعلیم؟
أكتوبر 23, 2018

تعلیم قرآن کی اجرت

سوال :کیا قرآن وغیرہ کی تعلیم دینے والے کا اس کی اجرت لینا جائز ہے ؟ ِ

ھوالمصوب:

تعلیم قرآن وغیرہ کے لئے اجرت لے سکتے ہیں (1) تحریر: محمد طارق ند وی تصویب: ناصر علی ندوی والدین کی مرضی کے بغیر تعلیم حاصل کرنا سوا ل:زید کے پانچ بھائی ہیں ،ان میں اس کا چوتھا نمبر ہے ،وہ دینی تعلیم حاصل کرنا چاہتا ہے ،لیکن والدین رضامند نہیں ہیں ،وہ کہتے ہیں کہ کاروبار کرو ،جبکہ دوسرے بھائی کاروبار سنبھالے ہوئے ہیں،ایسی صورت میں بغیر والدین کی مرضی کے دینی تعلیم حاصل کرنا کیسا ہے ؟ ِ

ھوالمصوب:

بقدر ضرورت دینی معلومات حاصل کرنا ضروری ہے (1)خواہ والدین راضی نہ ہو(۲) مزید تعلیم حاصل کرنے کیلئے ان کی رضامندی کی کوشش کرے،اگر وہ راضی ہوجائیں تو فبہا ورنہ اس وقت تک ملتوی رکھے جب تک وہ راضی نہیں ہوتے ۔ ِ
تحریر :ناصر علی