فیس کی ایک خاص شکل

فیس کی ایک خاص شکل
أكتوبر 29, 2018
کیا بسم ﷲ ہر سورت کا جز ء ہے ؟
أكتوبر 30, 2018

فیس کی ایک خاص شکل

سوال :میں اپنے بچہ کا داخلہ ایک اسکول میں کرانے گیا ،واضح رہے کہ اسکول مسلم ہے ،اور پوری انتظامیہ بھی الحمد ﷲ مسلمان ہے ،اسکول میں داخلہ کی تین اسکیمیں ہیں ،وہ اس طرح ہیں : 1-رجسٹریشن فیس ۲۵۰/روپئے ،ایڈمیشن فیس ۵۰۰ / روپئے ،سیکورٹی فیس ۵۰۰/روپئے اور ماہانہ اسکول فیس ۳۶۰/روپئے ،اور بچہ کو اسکول سے ہٹانے پر ۵۰۰ /روپئے ،سیکورٹی کے روپئے واپس مل جائیں گے ،اگر ہم اس اسکیم کے تحت اپنے بچہ کا داخلہ کرواتے ہیں تو فی الوقت ہمیں 1۶1۰/روپئے جمع کرنے ہوگے ،اور ہرماہ ۳۶۰/روپئے دینے ہوں گے ۔ ۲-رجسٹریشن فیس ۳۵۰/روپئے ،ایڈمیشن فیس ۵۰۰/روپئے ،اور سیکورٹی فیس ۵۰۰/روپئے ،سب ملاکر 1۲۵۰/روپئے ہوتے ہیں ،اور اس کے ساتھ ایک سال کی فیس جوکہ ۴۳۲۰/روپئے بنتے ہیں ،اس پر %۵فیصدکے حساب سے ۲1۶/روپئے کی رعایت ملے گی ،اگر ہم ۴1۰۴/روپئے اور 1۲۵۰/روپئے یک مشت جمع کردیں جو ۵۳۵۷/روپئے ہوتے ہیں تو ہمیں ۲1۶/روپئے کی رعایت ملے گی ،کیا یہ رعایت لینا درست ہے ؟ ِ

ھوالمصوب:

1۔جائز ہے ۔البتہ مناسب فیس رکھنا چاہئے، استحصال کرنا منع ہے۔ ۲۔جائز ہے ۔ تحریر: محمد مستقیم ندوی

تصویب : ناصر علی ندوی قرآن