مغرب کے ایک گھنٹہ بعد عشاء کی نماز

مغرب کی اذان کے وقت عصر کی نماز
نوفمبر 1, 2018
عشاء کا وقت
نوفمبر 1, 2018

مغرب کے ایک گھنٹہ بعد عشاء کی نماز

سوال:ہمارے علاقہ میں حالات ناسازگار ہیں جس کی وجہ سے عشاء کی نماز کے وقت مسجد میں جانا مشکل ہوجاتا ہے، اور اگر کچھ لوگ مسجد میں جائیں گے بھی وہ صرف ایک گھنٹہ مغرب کی نماز کے بعد عشاء کی نماز جماعت کے ساتھ ادا کرتے ہیں، اس نیت سے تاکہ مسجد عشاء کی نماز سے خالی نہ ہو، کیا ان لوگوں کی عشاء کی نماز ادا ہوجاتی ہے یا نہیں؟اگر نہیں ہوتی تو ان کو حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا کرنا چاہئے؟

ھــوالـمـصـــوب:

اگر مغرب کے ایک گھنٹہ بعد سفیدی نہیں رہتی ہے، تو نماز عشاء باجماعت ہوجائے گی(۲) اگر جان کا خطرہ ہے تو مسجد میں جانا ضروری نہیں گھر میں ہی نماز ادا کریں۔

تحریر:محمد ظفرعالم ندوی تصویب:ناصر علی ندوی