عشاء کا وقت

مغرب کے ایک گھنٹہ بعد عشاء کی نماز
نوفمبر 1, 2018
عشاء کا وقت
نوفمبر 1, 2018

عشاء کا وقت

سوال:آج کل نماز عشاء کا وقت گھڑی کے حساب سے کتنے بجے شروع ہوتا ہے، امام ابوحنیفہ اور صاحبین کے نزدیک؟

ھــوالـمـصـــوب:

غروب آفتاب کے تقریباً ڈیڑھ گھنٹہ کے بعد عشاء کا وقت شروع ہوتا ہے، وقت بدلتارہتا ہے۔ لہذا اس کی تحدید نہیں کی جاسکتی۔

نوٹ:احناف کے نزدیک شفق کے غائب ہونے کے بعد سے عشاء کا وقت شروع ہوجاتا ہے چونکہ امام ابوحنیفہ کے نزدیک شفق نام ہے اس سفیدی کا جو افق پر سرخی کے دور ہونے کے بعد ہوتی ہے اور وہ تقریباً غروب کے ڈیڑھ گھنٹہ بعد تک رہتی ہے۔ لہذا اس کے غائب ہونے کے بعد عشاء کا وقت بالاتفاق شروع ہوجائے گا(۱)

تحریر: محمد طارق ندوی     تصویب:ناصر علی ندوی