فجر کے وقت عشاء کی قضا ؟

فجر کی اذان کے بعد قضاء عمری
نوفمبر 1, 2018
فجر کی سنت کی قضا
نوفمبر 1, 2018

فجر کے وقت عشاء کی قضا ؟

سوال:صاحب ترتیب کی کسی وجہ سے عشاء کی نماز قضا ہوگئی، صبح میں ایسے وقت اٹھا کہ فجر کی اذان ہورہی تھی تو اس کو کیا کرنا چاہئے۔ پہلے عشا پڑھ کر فجر کی نماز پڑھے یا فجر کی نماز کے بعد عشا پڑھے؟

ھــوالـمـصـــوب:

اگر عشاء کی نماز ادا کرکے فجر کی نماز پانے کا امکان واعتماد ہو تو پہلے عشاء کی نماز پڑھنا ضروری ہے:

من فاتتہ صلاۃ قضاھا إذا ذکرھا وقدمھا علیٰ فرض الوقت والأصل فیہ أن الترتیب وفرض الوقت عندنا مستحسن(۳)

تحریر:محمد ظفرعالم ندوی  تصویب:ناصر علی ندوی