فجر کی اذان کے بعد قضاء عمری

بے نمازی کافرہے یا فاسق
نوفمبر 1, 2018
فجر کے وقت عشاء کی قضا ؟
نوفمبر 1, 2018

فجر کی اذان کے بعد قضاء عمری

سوال:نماز فجر میں دورکعت سنت سے قبل بھی کوئی نماز خواہ سنت، نفل یا کوئی اور ہو کیا رسول ؐ سے ثابت ہے۔ کچھ لوگ قضائے عمری ادا کرنے کا جواز پیش کرتے ہیں کیا ایسا درست ہے؟

ھــوالـمـصـــوب:

فجر کا وقت آنے کے بعد صرف دورکعتیں سنت فجر کی پڑھے گا، اس سے قبل سنت ونفل نہیں پڑھے گا، اس کا ثبوت رسول اکرمؐ سے نہیں ملتا کہ ان دو سنتوں کے علاوہ آپ نے دیگر نوافل پڑھے ہوں(۱) البتہ قضاء عمری مذکورہ وقت میں پڑھ سکتے ہیں(۲)

تحریر: محمدطارق ندوی      تصویب:ناصر علی ندوی