فجر کی سنت کی قضا

فجر کے وقت عشاء کی قضا ؟
نوفمبر 1, 2018
فجر کی سنت کی قضا
نوفمبر 1, 2018

فجر کی سنت کی قضا

سوال:فجر کی سنت چھوڑنے پر سورج نکلنے سے پہلے پڑھے یا بعد میں ،اگر نکلنے کے بعد پڑھے تو اشراق سے پہلے یا بعد ۔ اہل حدیث کہتے ہیں کہ طلوع سورج سے پہلے بھی پڑھنا ثابت ہے، احناف بعد کے قائل ہیں تو قبل الطلوع وبعد الطلوع دونوں میں کیا فرق ہے؟

ھــوالـمـصـــوب:

احناف کے نزدیک طلوع آفتاب کے بعد پڑھے(۱) اشراق سے پہلے پڑھے یا بعد میں پڑھے اختیار ہے۔ اہل حدیث طلوع آفتاب سے پہلے پڑھنا جائز کہتے ہیں ، قبل طلوع والی حدیث متعارض ہے، بعد طلوع میں کوئی تعارض نہیں اس لئے احتیاط بعد طلوع پڑھنے میں ہے(۲)

تحریر:محمد ظہور ندوی عفا ﷲ عنہ