طلوع آفتاب کے بعد کتنی دیر نماز نہ پڑھی جائے ؟

طلوع آفتاب کے قریب نماز
نوفمبر 1, 2018
صبح صادق اور طلوع آفتاب کے درمیان فاصلہ
نوفمبر 1, 2018

طلوع آفتاب کے بعد کتنی دیر نماز نہ پڑھی جائے ؟

سوال:سورج طلوع ہونے کے وقت کتنا ٹائم لگتا ہے، اور سورج طلوع ہونے سے لے کر کتنے منٹ تک نماز پڑھنا منع ہے، مثال کے طور پر آج کل پانچ بج کر ۱۲منٹ پر سورج طلوع ہوتا ہے تو کتنے بجے نماز پڑھ سکتے ہیں، بعض لوگ کہتے ہیں کہ سورج طلوع ہونے سے لے کر بیس منٹ کے بعد اشراق کی نماز پڑھی جائے ، یہ کہاں تک درست ہے؟

ھــوالـمـصـــوب:

حدیث میں ہے کہ طلوع آفتاب کے وقت نماز نہ پڑھی جائے تاآنکہ آفتاب بلند ہوجائے(۱) فقہاء نے وقت طلوع اور ارتفاع شمس کے درمیان کا اندازہ ایک نیزہ سے لگایا ہے(۲) موجودہ دورمیں گھڑی کے حساب سے جو محتاط اندازہ لگایا گیا وہ نومنٹ سے گیارہ منٹ تک ہے، لہذا دس گیارہ منٹ گزرنے کے بعد نماز پڑھنے میں کوئی حرج نہیں۔ اگر احتیاطاً بیس منٹ کے بعد نماز اشراق پڑھی جائے تو زیادہ بہتر ہے۔

تحریر: محمدظفرعالم ندوی  تصویب:ناصر علی ندوی