دونمازوں کو ایک ساتھ پڑھنے کامسئلہ

دونمازوں کو ایک ساتھ پڑھنے کامسئلہ
نوفمبر 1, 2018
دونمازوں کو ایک ساتھ پڑھنے کامسئلہ
نوفمبر 1, 2018

دونمازوں کو ایک ساتھ پڑھنے کامسئلہ

سوال:حج کے ایام کی طرح عام دنوں یا سفر کے دنوں میں جمع بین الصلوٰتین کرسکتے ہیں یا نہیں؟

ھــوالـمـصـــوب:

حالت سفر میں جمع بین الصلوٰتین محدثین کے نزدیک جائز ہے(۲) احناف اس کی توجیہ کرتے ہیں کہ پہلی والی نماز کو آخر وقت میں پڑھے اور دوسری آخر والی نماز کو اول وقت میں پڑھے، یہ جمع صوری ہے(۳) اس طرح ضرورت پوری ہوجائے گی۔

محدثین کے نزدیک مسلک کے اعتبار سے کبھی بہت مجبوری ہو تو عمل کرسکتے ہیں۔ حتی الامکان ہر ایک نماز کووقت مقررہ پر پڑھیں۔

تحریر:محمد ظہور ندوی عفا ﷲ عن