ایک مثل پر عصر کی نماز

 ایک مثل پر عصر کی نماز
نوفمبر 1, 2018
مثلین پر عصر کی نماز
نوفمبر 1, 2018

ایک مثل پر عصر کی نماز

سوال:نقشہ اوقات میں عصرکا وقت بمسلک حنفی جولائی اور اوائل اگست میں ۴۰،۳۸،۳۷،۳۶ پر شروع ہوتا ہے لیکن اہل حدیث ۳۰․۴ جماعت کرواتے ہیں اور اذان ……دلواتے ہیں، حنفی زیادہ مقتدی ہیں، امام بھی حنفی ہے کیا ان لوگوں کی جو حنفی مسلک کے ہیں نماز عصر ادا ہوجائے گی؟

ھــوالـمـصـــوب:

دریافت کردہ صورت میں امام صاحب کی رائے کے مطابق حنفیوں کی نماز چونکہ قبل ازوقت ہورہی ہے اس لئے ان کی نماز ادا نہ ہوگی البتہ صاحبین اور ائمہ ثلاثہ کی رائے کے مطابق نماز ہوجائے گی(۱)

تحریر: محمدمستقیم ندوی               تصویب:ناصر علی ندوی