ایک مثل پر عصر کی نماز

 ایک مثل پر عصر کی نماز
نوفمبر 1, 2018
ایک مثل پر عصر کی نماز
نوفمبر 1, 2018

 ایک مثل پر عصر کی نماز

سوال:میں ایک ایسے شہر میں رہتا ہوں جہاں غیرمقلدین حضرات کی کثرت ہے اور اس شہر کی تمام مساجد کے ائمہ تقریباً غیرمقلد ہی ہیں اور وہ حضرات عصر کی نماز مثل اول پر پڑھاتے ہیں، بسااوقات مجھے کسی مسجد میں امامت کیلئے آگے کردیا جاتا ہے ، جبکہ میں حنفی المسلک ہوں؟

ھــوالـمـصـــوب:

آپ امام نہ بنیں، کیوں کہ اگر آپ امام بنیں گے تو وقت سے پہلے نماز پڑھانا آپ پر لازم آئے گا، کیوں کہ امام ابوحنیفہ ؒ کے یہاں عصر کا وقت مثلین کے بعد شروع ہوتا ہے(۳) اس وقت وقت ہی شروع نہیں ہوتا تو نماز کیسے درست ہوگی، البتہ ان کی اقتداء میں نماز پڑھ سکتے ہیں، نماز ہوجائے گی۔

تحریر: محمدظفر عالم ندوی تصویب:ناصر علی ندوی