مثلین پر عصر کی نماز

ایک مثل پر عصر کی نماز
نوفمبر 1, 2018
عصر اور فجر کے بعد قضاء نماز
نوفمبر 1, 2018

مثلین پر عصر کی نماز

سوال:میں حنفی مسلک سے تعلق رکھتا ہوں، کیا میری اقتداء شافعی مسلک سے تعلق رکھنے والے امام کے پیچھے عصر کی نماز ہوجائے گی اور دوسری بات یہ ہے کہ اگر میں عصر کی نماز کی امامت کروں تو اس صورت میں کیا نماز ہوگی یا نہیں جبکہ میں حنفی مسلک سے تعلق رکھنے والا ہوں اور اس اعتبار سے عصر کا وقت شروع میں نہیں ہوتا ہے جس وقت میں وہ لوگ عصر کی نماز پڑھتے ہیں اور مجھے امامت کرنی پڑتی ہے۔

ھــوالـمـصـــوب:

صورت مسؤلہ میں آپ کی نماز ہوجائے گی،صاحبینؒ کے نزدیک مثل اول پر عصر کا وقت ہوجاتاہے(۲) احتیاطاً آپ ایسی مسجد میں جماعت کے ساتھ نماز پڑھیں جہاں مثلین پر عصر کی نماز باجماعت ہوتی ہو اور امامت بھی احتیاطاً نہ کریں۔

تحریر:مسعود حسن حسنی    تصویب:ناصر علی ندوی