اشراق ،چاشت اور زوال کے اوقات

تحیۃ المسجد اور تحیۃ الوضو کے اوقات
نوفمبر 1, 2018
مکروہ اوقات میں نوافل
نوفمبر 1, 2018

اشراق ،چاشت اور زوال کے اوقات

سوال:۱-آفتاب طلوع ہونے کے کتنے منٹ کے بعد نماز اشراق کا وقت ہوتا ہے اور کب تک رہتا ہے؟

۲-طلوع آفتاب کے بعد گھڑی کے وقت سے چاشت کا وقت کب ہوتا ہے؟

۳-ختم زوال کے بعد صلاۃ الزوال کا وقت کتنی دیر رہتا ہے؟

۴-ختم زوال سے کتنے وقت کے بعد ظہر کی نماز پڑھنا چاہئے؟

ھــوالـمـصـــوب:

۱-سورج صاف ہونے یعنی تقریباً پندرہ منٹ کے بعد اس کا وقت شروع ہوتا ہے اور دھوپ کے تیز ہونے سے پہلے تک وقت رہتا ہے(۳)

۲-تیزدھوپ ہونے کے بعد اس کا وقت شروع ہوتا ہے(۱)

۳-زوال کے بعد وقت مکروہ ختم ہوجاتا ہے۔

۴-ختم زوال کے بعد ظہر کی نماز ادا کرسکتے ہیں۔

تحریر:محمد ظفرعالم ندوی       تصویب:ناصر علی ندوی