مکروہ اوقات میں نوافل

اشراق ،چاشت اور زوال کے اوقات
نوفمبر 1, 2018
 ممنوع اوقات وایام میں نماز کی ادائیگی
نوفمبر 1, 2018

مکروہ اوقات میں نوافل

سوال:۱-طلوع صبح صادق، بعد اذان فجر، طلوع آفتاب سے پہلے ، خطبہ کے دوران نوافل وقضا پڑھنا کیسا ہے؟

۲-کن اوقات میں فرض، واجب، سنت، قضا نمازیں، نوافل پڑھنا ممنوع ہے؟

ھــوالـمـصـــوب:

۱-مذکورہ تمام اوقات میں نوافل کا پڑھنا مکروہ ہے،خطبہ کے دوران کے علاوہ قضا پڑھ سکتے ہیں(۲)

۲-طلوع آفتاب، غروب آفتاب، زوال شمس کے وقت کوئی بھی نماز پڑھنا ممنوع ہے(۳) فقہ کی معتبر ومشہور کتاب شرح وقایہ کی عبارت بطور حوالہ درج کررہا ہوں:

ولاتجوز صلاۃ وسجدۃ تلاوۃ وصلاۃ جنازۃ عندطلوعھا وقیامھا وغروبھا الاعصر یومہ وکرہ النفل اذا خرج الامام لخطبۃ الجمعۃ وبعدالصبح الاسنتہ وبعد أداء العصر الیٰ أداء المغرب(۱)

تحریر:محمد ظفرعالم ندوی تصویب:ناصر علی ندوی