تحیۃ المسجد اور تحیۃ الوضو کے اوقات

عصرومغرب کے بعد وظائف
نوفمبر 1, 2018
اشراق ،چاشت اور زوال کے اوقات
نوفمبر 1, 2018

تحیۃ المسجد اور تحیۃ الوضو کے اوقات

سوال:کیا تحیۃ الوضو اور تحیۃ المسجد نماز پڑھنے میں وقت کی پابندی ہے، کہ عصر کے بعد اور فجر کے بعد نہیں پڑھ سکتے؟

ھــوالـمـصـــوب:

تحیۃ الوضو اور تحیۃ المسجد نماز پڑھنے میں وقت کی پابندی نہیں ہے، لیکن اوقات مکروہ میں پڑھنا جائز نہیں(۱) احادیث میں اس سلسلہ میں ممانعت آئی ہے۔ ترمذی اور بخاری میں بھی وہ احادیث مذکور ہیں جن میں اوقات مکروہ میں مثلاً بعد نماز فجر وبعد نماز عصر نماز پڑھنا منع ہے (۲)

تحریر: محمد مستقیم ندوی              تصویب:ناصر علی ندوی