قرض لے کرکاروبار کرنے کی صورت میںزکوۃ

بھینسوں کی تجارت میں زکوۃ
نوفمبر 29, 2022
جنرل اسٹورپر زکوۃ
نوفمبر 29, 2022

قرض لے کرکاروبار کرنے کی صورت میںزکوۃ

سوال:زید نے بینک سے تین لاکھ قرض لئے اور تین لاکھ اپنی طرف سے لگاکر کاروبار شروع کیا، ساڑھے چار لاکھ ذاتی ہے اور ڈیڑھ لاکھ میں شرکت ہے، کتنی مالیت کی زکوۃ زید ادا کرے؟

ھــوالـمـصـــوب:

دریافت کردہ صورت میں مال پر سال گزرنے اور قرض کی رقم منہا کرنے کے بعد جو رقم موجود ہے، اس پر زکوۃ واجب ہے (۱)،اور ہرچالیس روپئے پر ایک روپیہ زکوۃ ہوگی۔ مثلاً چالیس ہزار میں ایک ہزار زکوۃ نکالنی ہوگی۔

نوٹ:اگرکاروبار مشترک ہے اورہر شریک کاحصہ نصاب کے بقدرہے توہرشریک پربقدرشرکت زکوۃ واجب ہوگی۔(۲)

تحریر: محمدظفرعالم ندوی    تصویب:ناصر علی