جنرل اسٹورپر زکوۃ

قرض لے کرکاروبار کرنے کی صورت میںزکوۃ
نوفمبر 29, 2022
شیئرزمیں زکوۃ اصل مالیت پرہوگی یانفع پربھی؟
نوفمبر 29, 2022

جنرل اسٹورپر زکوۃ

سوال:میرا ایک جنرل اسٹور ہے، جس میں متعدد سامان ہیں، ہر سامان کی قیمت مختلف ہے، پوری دکان کا شمار ممکن نہیں، ایسے میں دوکان کی زکوۃ نکالنے کیلئے کیا صورت ہوگی؟

ھــوالـمـصـــوب:

دریافت کردہ صورت میں تمام سامان کی قیمت لگاکر زکوۃ نکالی جائے گی(۳)،ایسا ناممکن ہے کہ تمام سامان کی قیمت نہ لگائی جاسکے، ہاں وقت زیادہ لگ سکتا ہے، اور اگر بالفرض کوئی ایسی صورت ہو جہاں قیمت لگانا واقعی ناممکن ہو تو اس صورت میں اندازہ سے زکوۃ نکالی جاسکتی ہے، لیکن یہ صورت بہت ہی نادر ہوگی۔

نوٹ:اندازہ سے سے زکوۃ نکالنے کی صورت میں اس بات کااہتمام کرے کہ جتنی زکوۃ لازم ہواس سے کم نہ نکلے،کچھ زیادہ نکل جائے توبہترہے۔

تحریر: محمدظفرعالم ندوی    تصویب:ناصر علی