بھینسوں کی تجارت میں زکوۃ

مال تجارت پرزکوۃ کی ایک شکل
نوفمبر 29, 2022
قرض لے کرکاروبار کرنے کی صورت میںزکوۃ
نوفمبر 29, 2022

بھینسوں کی تجارت میں زکوۃ

سوال:میں بھینسوں کی خریدوفروخت کاکاروبارکرتاہوں،سال بھرمیں کل ایک لاکھ کانفع ہواہے، بعض رقم پر حولان حول ہوا ہے اور بعض پر نہیں ، اس لئے کہ ہر ماہ کچھ کچھ نفع ہوتا رہتا ہے تو زکوۃ کی ادائیگی کی کیا صورت ہے؟

ھــوالـمـصـــوب:

بھینس کاکاروبارکرنے کی صورت میں بھینسیں مال تجارت شمارہوںگی،اورسال گزرنے پر بھینسوں کی قیمت پرزکوۃ لازم ہوگی،اورمنافع کی صورت میں اصل اورنفع دونوں پرزکوۃ واجب ہوگی ۔ (۱ )

تحریر: محمدطارق ندوی      تصویب:ناصر علی