شیئرز میں زکوۃ کی ایک صورت

شیئرزمیں زکوۃ اصل مالیت پرہوگی یانفع پربھی؟
نوفمبر 29, 2022
ادھارمال تجارت پر زکوۃ
نوفمبر 29, 2022

شیئرز میں زکوۃ کی ایک صورت

سوال:۱-میں زیورات کی وجہ سے صاحب نصاب ہوں، میں نے رہائش کیلئے سترہزار کامکان خرید لیا ہے،ستر ہزار کا مقروض ہوں، زکوۃ کی ادائیگی کی کیا شکل ہوگی؟

۲- کئی ہزار کے شیئرز خریدے، قیمت کم ہونے کی وجہ سے کیش نہیں کرائے، پھرسال گزرگیا،ایسی صورت میں اصل قیمت خرید پرزکوۃ دینی ہوگی یا موجودہ قیمت پر؟

ھــوالـمـصـــوب:

۱-دریافت کردہ صورت میں زیورات کی مالیت اگرقرض کی رقم منہا کرنے کے بعد بقدر نصاب ہے توزکوۃ واجب ہوگی ورنہ نہیں۔(۱)

۲-سال گزرجانے کے بعد موجودہ قیمت پر زکوۃ ہوگی۔ (۲)

تحریر: محمدظفرعالم ندوی    تصویب:ناصر علی