شیئرزمیں زکوۃ اصل مالیت پرہوگی یانفع پربھی؟

جنرل اسٹورپر زکوۃ
نوفمبر 29, 2022
شیئرز میں زکوۃ کی ایک صورت
نوفمبر 29, 2022

شیئرزمیں زکوۃ اصل مالیت پرہوگی یانفع پربھی؟

سوال:۱-زکوۃ کا حکم کیا صرف نفع پر عائد ہوگا یا شیئر کی قیمت خرید پر یا شیئر کے بازاری بھائو پر؟

۲-ایسی کمپنی کا شیئر خریدے جو کسی چیز کا ذخیرہ رکھتی ہے اور پھر اس کو بیچتی ہے اور ایسی کمپنی جو کسی چیز کو خام مال سے تیار کررہی ہے،ان دونوں میں زکوۃ کا کیا مسئلہ ہے؟

ھــوالـمـصـــوب:

۱-نفع اور شیئر دونوں پر زکوۃ واجب ہوگی، اگر وہ مقدار نصاب کے بقدر ہوں (۱)،اور سال پورا ہونے کے وقت  بازار بھائو کی مالیت کا اعتبار ہوگا۔

۲-جب خام مال کی حیثیت مال کی ہو اور اس کی خرید وفروخت ہورہی ہو تو وہ عام مال کے حکم میں ہے اس لئے دونوں کی زکوۃ میں کوئی فرق نہیں ہے۔ (۲)

تحریر: محمدظفرعالم ندوی    تصویب:ناصر علی