دوکان پر زکوۃ

سوال مثل بالا
نوفمبر 29, 2022
مال تجارت پرزکوۃ کی ایک شکل
نوفمبر 29, 2022

دوکان پر زکوۃ

سوال:ہمارا کاپی ورجسٹر کا اور دیگر کاغذی اسٹیشنری کا (کچا) کاروبار ہے، ہم کچا مال خرید کر اپنے برانڈ سے کاپی،رجسٹر اور ٹائپ پیپر وغیرہ بیچتے ہیں،اس کاروبار میں زکوۃ کا نصاب کیا ہے؟اور کس نوعیت کے مال پر زکوۃ دینا واجب ہے؟ دوکان میں لگے فرنیچر اور مشین وغیرہ پرزکوۃ ہے یا نہیں؟

ھــوالـمـصـــوب:

صورت مسئولہ میں کچے اور تیار شدہ دونوں طرح کے مال پر اگر ان کی مالیت نصاب زکوۃ یعنی ساڑھے باون تولہ چاندی کو پہنچ جائے اور حولان حول ہوجائے، زکوۃ واجب ہوگی(۲) ،(سوروپئے پر ڈھائی روپئے کے حساب سے) مشینوں اور دکان میں لگے فرنیچر خواہ وہ کتنی ہی بڑی مالیت کے ہی کیوں نہ ہوں ان پر زکوۃ واجب نہ ہوگی۔(۱)

تحریر: محمدطارق ندوی      تصویب:ناصرعلی