بقایارقم پر زکوۃ کب واجب ہوگی؟

ادھارمال تجارت پر زکوۃ
نوفمبر 29, 2022
اسلامی کتابوں کی تجارت پرزکوۃ
نوفمبر 29, 2022

بقایارقم پر زکوۃ کب واجب ہوگی؟

سوال:میں ایک تاجر ہوں، میری رقم دوسروں کے پاس ادھار پڑی رہتی ہے،آیا میں اس رقم کی زکوۃ نکالوں یا یہ کہ جب مل جائے تب نکالوں؟ اور اگر ملنے پر نکالوں تو صرف اسی سال کی یا گذشتہ سالوں کی بھی؟

ھــوالـمـصـــوب:

دریافت کردہ صورت میں بقایا رقم اگر بقدر نصاب ہے تو رقم وصول ہونے پر اس کی زکوۃ ادا کرنا واجب ہے،لیکن اگرکوئی بقایارقم وصول ہونے سے قبل سال بہ سال حساب کرکے اس کی زکوۃ نکال دے توزکوۃ اداہوجائے گی،اگر ایسانہیں کیاتو بقایہ رقم ملنے پر اس سال کی زکوۃ اور گذشتہ سالوں کی زکوۃ ادا کرنی پڑے گی۔ (۲)

تحریر: محمد مستقیم ندوی                 تصویب:ناصر علی