تکبیر اولیٰ کی حد

رسول اﷲ ﷺ سے اذان دینے کا ثبوت
نوفمبر 1, 2018
جماعت کی حیثیت
نوفمبر 1, 2018

تکبیر اولیٰ کی حد

سوال:تکبیر اولیٰ کاوقت کب سے کب تک رہتا ہے؟

ھــوالــمـصــوب:

تکبیراولیٰ کی جو فضیلت آئی ہے اس کے حصول کے وقت کے سلسلہ میں ائمہ کی مختلف رائیں ہیں،بعض علماء نے لکھا ہے کہ سورہ فاتحہ سے قبل تک ہے، بعض کا خیال ہے کہ نصفٖٖ سورہ فاتحہ تک ہے اور بعض کی رائے ہے کہ سورہ فاتحہ تک، مفتی بہ قول یہ ہے کہ پہلی رکعت تک ہے، یعنی جس نے پہلی رکعت پالی اس نے تکبیر اولیٰ کی فضیلت حاصل کرلی(۱)فتاویٰ ہندیہ میں ہے:

وأما فضیلۃ تکبیرۃ الافتتاح فتکلموا فی وقت إدراکھا والصحیح أن من أدرک الرکعۃ الاولیٰ فقد أدرک فضیلۃ تکبیرۃ الافتتاح(۲)

تحریر:محمد ظفرعالم ندوی    تصویب: ناصر علی ندوی