مقتدی کو کب کھڑا ہونا چائیے ؟

مقتدی کو کب کھڑا ہونا چائیے ؟
نوفمبر 2, 2018
مقتدی کو کب کھڑا ہونا چائیے ؟
نوفمبر 2, 2018

مقتدی کو کب کھڑا ہونا چائیے ؟

سوال:کیا اقامت کہتے وقت حی علی الفلاح پر کھڑا ہونا درست ہے یا اس وقت تسویہ صفوف درست ہے ،اسی طرح ’اشہد أن‘ پر شہادت کی انگلی چومنا یا درود شریف پڑھنا درست ہے؟

ھــوالـمـصـــوب:

حی علی الفلاح پر اس وقت کھڑا ہونا مستحب ہے جبکہ پہلے سے صف بندی ہوچکی ہولیکن اگر صف بندی کرنی ہو تو پہلے ہی کھڑے ہوکر صف بندی کرے کیوں کہ تسویہ صفوف واجب ہے(۲) شہادت پر شہادت کی انگلی چومنا بدعت ہے، شریعت میں اس کی کوئی اصل نہیں ہے(۳) اقامت کے وقت درود پڑھنے کا عمل بھی مشروع نہیں ہے۔

نوٹ: کسی مستحب یا مباح عمل پر فرض وواجب کی طرح التزام کو ضروری سمجھنا بدعت ہے:

فإن کل بدعۃ ضلالۃ (۴)

لہذا اس سے پرہیز کرنا چاہئے۔

تحریر: محمد ظفرعالم ندوی تصویب: ناصر علی ندوی