مقتدی کو کب کھڑا ہونا چائیے ؟

مقتدی کو کب کھڑا ہونا چائیے ؟
نوفمبر 2, 2018
مقتدی کو کب کھڑا ہونا چائیے ؟
نوفمبر 2, 2018

مقتدی کو کب کھڑا ہونا چائیے ؟

سوال:نماز جماعت سے پڑھنا ہو تو کیا حی علی الصلاۃ کے وقت کھڑا ہونا چاہئے؟

ھــوالـمـصـــوب:

حی علی الصلاۃ پر کھڑے ہونے کے سلسلہ میں فقہ کی کتابوں میں جو آتا ہے اس کا مطلب یہ ہے کہ وہ کھڑے ہونے کی استحبابی آخری حد ہے یعنی اس وقت تک ضرور کھڑا ہونا چاہئے ، پہلے کھڑے ہونے کی ممانعت نہیں ہے، نیز اگر مذکور وقت کھڑے ہونے کو مستحب مان بھی لیا جائے تو دوسری طرف تسویہ صفوف واجب ہے(۱) واجب کی خاطر استحباب کو ترک کیا جائے گا اور اگر بالفرض مستحب بھی ہو تو اس کے نہ کرنے پر سبّ وشتم ، لعن وطعن کی ہرگز شرعاً گنجائش نہیں ہے۔

تحریر:محمدطارق ندوی       تصویب: ناصرعلی ندوی