مسجد کے اندر اذان دینا

مسجد کے اندر اذان دینا
نوفمبر 2, 2018
مسجد کے اندر اذان دینا
نوفمبر 2, 2018

مسجد کے اندر اذان دینا

سوال:ایک مسجد میں لاؤڈاسپیکر کا انتظام ہے مگر اس کے لئے کوئی کمرہ مخصوص نہیں ہے، چنانچہ مسجد کے اندرونی حصہ میں اذان دی جاتی ہے تو کیا ایسا کرنا صحیح ہے یا پھر مسجد کے باہر والے حصہ میں ہی اذان دینا ضروری ہوگا؟

ھــوالـمـصـــوب:

مسجد کے اندرونی حصہ میں اذان دینا صحیح ہے، کراہت نہیں ہے۔ مقصد مسجد کے باہر سے اذان دینے کا زیادہ دور تک آواز پہنچانا ہے اور وہ یہاں مسجد کے اندر ہی حاصل ہوجاتا ہے اور اگر لاؤڈاسپیکر کو باہر رکھیں گے تو چوری ہوجانے کا قوی اندیشہ ہے اور مسجد کے اندر وہ محفوظ ہے۔

تحریر: محمد طارق ندوی     تصویب: ناصر علی ندوی