مسجد سے دور اذان دینا

مسجد کے اندر اذان دینا
نوفمبر 2, 2018
لاؤ ڈ اسپیکر سے اذان
نوفمبر 2, 2018

مسجد سے دور اذان دینا

سوال:جس جگہ سے اذان دی جاتی ہے وہ جگہ مسجد سے تقریباً چالیس فرلانگ ہوگی اور مسجد اور اذان کی دوری میں سڑک بھی حائل ہے ، اذان یہاں دینے سے اور لاؤڈاسپیکر مسجد میں لگانے سے اذان ہوجائے گی یا نہیں؟

ھــوالـمـصـــوب:

۱-سنت یہی ہے کہ اذان مسجد کے اتنے قریب میں دی جائے کہ وہ مسجد کی ہی اذان سمجھی جائے لیکن اگر محلہ دور ہویا کوئی مجبوری ہو تو بربنائے عذر دور سے دینے میں کوئی حرج نہیں ہے، جبکہ لوگوں کو معلوم ہو کہ اسی مسجد کے لئے یہ اذان ہے، لیکن اتنی دور ہے کہ اس مسجد کی اذان ہی نہ سمجھی جائے، یہ مسجد کی اذان قرار نہیں دی جاسکتی(۱)

تحریر: محمد ظفرعالم ندوی تصویب: ناصر علی ندوی