مؤذن کا اذان کے بعد مسجد سے باہرجانا

مؤذن کے لئے خاص مصلی
نوفمبر 2, 2018
مؤذن کی تنخواہ سے متعلق ایک سوال
نوفمبر 2, 2018

مؤذن کا اذان کے بعد مسجد سے باہرجانا

سوال :اذان دے کر مؤذن کا مسجد سے باہر چلے جانا اور ہوٹلوں پر بیٹھے رہنا اور نماز کا وقت ہونے پر تکبیر کہنے کے لئے واپس آنا، تکبیر سے قبل صلی ﷲ علیہ وسلم یا رسول ﷲ پڑھنا، پھر تکبیر کہنا کہاں تک درست ہے؟

ھــوالـمـصـــوب:

اذان کے بعد مسجد سے باہر جانا مکروہ ہے(۲)مؤذن خود لوگوں کو نماز کے لئے بلارہا ہے اور خوداس کے خلاف کررہا ہے، یہ درست نہیں ہے۔ نیز تکبیر سے پہلے صلی ﷲ علیہ وسلم یا رسول ﷲ پڑھنے کا کوئی ثبوت شریعت مطہرہ میں موجود نہیں ہے، اسے بھی ترک کرنا لازم ہے۔

تحریر: محمدطارق ندوی      تصویب: ناصر علی ندوی