لاؤ ڈ اسپیکر سے اذان

لاؤ ڈ اسپیکر سے اذان
نوفمبر 2, 2018
لاؤ ڈ اسپیکر سے اذان
نوفمبر 2, 2018

لاؤ ڈ اسپیکر سے اذان

سوال :مائک پر اذان کہنا درست ہے یا نہیں؟ دائیں اور بائیں کرنا چاہئے یا نہیں؟ اذان کہنے کے بعد مؤذن مائک ہی میں بلند آواز سے پہلے درود ابراہیمی جو نماز میں پڑھاجاتا ہے وہ پڑھ کر اذان دی پھر اس کے بعد کلمۂ طیبہ پڑھے تو کیا یہ طریقہ درست ہے؟

ھــوالـمـصـــوب:

مائیک پر اذان دے سکتے ہیں(۱) مائیک کی اذان بعینہ اذان دینے والی کی آواز ہے اور حصول مقصود کیلئے زیادہ مفید ہے۔ حتی الامکان مائک میں بھی حی علی الصلوۃ اور حی علی الفلاح کہتے وقت چہرہ کو دائیں اور بائیں گھمالے (۲)اور جہاں تک اذان کے بعد درود اور اذان کی دعا اور کلمہ پڑھنے کی بات ہے تو صرف اذان کی دعا پڑھنے کا ثبوت ہے (۳)بقیہ چیزیں بالالتزام پڑھنا درست نہ ہوگا، اور اذان کی دعا بھی مائک پر پڑھنے کی ضرورت نہیں ہے۔

تحریر: محمدطارق ندوی      تصویب: ناصر علی ندوی