لاؤڈاسپیکر سے اقامت کہنا؟

اقامت کہنا مؤذن کا حق ہے
نوفمبر 2, 2018
اقامت کس طرف سے کہیں؟
نوفمبر 2, 2018

لاؤڈاسپیکر سے اقامت کہنا؟

سوال:ہماری مسجد ابوحنیفہؒ کے حلقہ میں مزدور، ناخواندہ اور دینی اعتبار سے بے شعور لوگ رہائش پذیر ہیں اور الگ الگ طریقہ پر گھروندوں میں رہتے ہیں، اس لیے ہم نے اپنی مسجد میں اذان کے علاوہ اقامت بھی لاؤڈاسپیکر پر کہتے ہیں، ایک مقامی عالم اس طرح اقامت کہنے کو روح اسلام کے خلاف کہتے ہیں، اور فی سبیل اﷲ فساد کہتے ہیں؟

ھــوالـمـصـــوب:

صورت مسؤلہ میں اذان غائبین کے لیے ہے اور اقامت حاضرین کے لیے ہے، اور اذان میں بھی لاؤڈاسپیکر کی اجازت ضرورت کی بنیاد پر دی گئی ہے، لیکن اگر مسجد کافی بڑی ہے اور وہاں بھی اقامت کے لیے لاؤڈاسپیکر کی ضرورت پڑرہی ہے تو استعمال کرسکتے ہیں، جو لوگ مسجد کے باہر ہیں ان کو متنبہ کرنے کے لیے اقامت لاؤڈاسپیکر سے کہنا بلاضرورت صحیح نہیں ہے۔

نوٹ:اگر ہماری مسجد میں گنجائش نہ ہونے کی وجہ سے باہرپائے جارہے ہیں تو لاؤڈاسپیکر سے اقامت کہنے میں کچھ مضائقہ نہیں ہے۔

تحریر:محمد طارق ندوی      تصویب:ناصر علی ندوی