اقامت کہنا مؤذن کا حق ہے

اقامت کہنا مؤذن کا حق ہے
نوفمبر 2, 2018
لاؤڈاسپیکر سے اقامت کہنا؟
نوفمبر 2, 2018

اقامت کہنا مؤذن کا حق ہے

سوال:کسی مسجد میں ایک مؤذن متعین ہے جو پانچوں وقت اذان دیتا ہے اور اقامت کہتا ہے لیکن بعض حضرات موذن کی اجازت کے بغیر ہی اقامت کہنے لگتے ہیں اور اذان بھی کہہ دیتے ہیں جبکہ ان کے داڑھی بھی نہیں ہوتی ہے، تو کیا اس طرح کے لوگوں کا جو داڑھی نہیں رکھتے ہیں متعین موذن کی اجازت کے بغیر اقامت کہنا درست ہے یا نہیں؟ اور بغیر داڑھی کے اذان واقامت کہنا کچھ کراہیت پیدا کرتا ہے یا نہیں؟

ھــوالـمـصـــوب:

اجازت لے کر اذان واقامت کہنا بہتر ہے، لہذا بغیر اجازت کے ایسا نہ کرنا چاہئے(۲)داڑھی بنانے والوں کی اذان واقامت مکروہ ہے۔

تحریر:مسعود حسن حسنی    تصویب: ناصر علی ندوی