فاسق کی اذان واقامت

بدعتی کی اذان
نوفمبر 2, 2018
فاسق کی اذان واقامت
نوفمبر 2, 2018

فاسق کی اذان واقامت

سوال:مسجد کے مؤذن نے بچہ کے ساتھ بالجبر لواطت کیا پھر اس کے بعد روزے رکھے، اپنے گناہ کی توبہ کی۔ حرام کام کی مغفرت کا ﷲ کو اختیار ہے ، معاف کرے یا نہ کرے۔ بچے کا باپ یہ معلوم کرنا چاہتا ہے کہ پھر وہی مؤذن مسجد میں رکھ لیا گیا، کیا ان کی اذان وامامت درست ہے؟کیا ایسا کرنا مناسب ہوگا؟

ھــوالـمـصـــوب:

مناسب ہے کہ مؤذن کو علیحدہ کردیا جائے تاکہ مسجد کا انتشار ختم ہوجائے۔ توبہ سے گناہ معاف ہونے کا تعلق اﷲ تعالیٰ سے ہے(۲)

تحریر: محمد ظہورندوی عفا ﷲ عنہ