فاسق کی اذان واقامت

فاسق کی اذان واقامت
نوفمبر 2, 2018
داڑھی نہ رکھنے والے کی اذان واقامت
نوفمبر 2, 2018

فاسق کی اذان واقامت

سوال:زید کی لڑکی کھلم کھلا ایک کافر کے یہاں رہتی ہے، اور میاں بیوی جیسے برتاؤ دونوں میں ہوتے ہیں، اور زید بھی آتاجاتا اور کھانے کی چیز لاتا ہے، جو سارے گھر کے لوگ کھاتے ہیں، زید مؤذن ہے، تو کیا ایسے شخص کا مؤذن کے فرائض انجام دینا درست ہے؟

۲-زیدکے گھر کا کھانا پینا دوسرے مسلمانوں کے لئے درست ہے؟

۳-کیا زید کو دین کے کسی کام کے عہدہ پر مقرر کیا جاسکتا ہے؟

۴-کیا زید کو سماج میں شامل کیا جاسکتا ہے؟

ھــوالـمـصـــوب:

مؤذن کو بھی دیندار ہونا چاہئے اور زید کا عمل چونکہ بہت غیرمناسب ہے، لڑکی کو جان بوجھ کر کافر کے یہاں آنے جانے کی اجازت دے رکھی ہے، نیز اس پرنکیر بھی نہیں کرتا ہے، لہذا اذان دوسرے شخص کو دینا چاہئے(۱)

۲-مسلمانوں کو چاہئے کہ ایسے شخص کو سمجھائیں اور اگر نہ مانے تو اس سے تعلقات نہ رکھیں، کھانا اس کے یہاں نہ کھائیں۔

۳-زید کو کوئی دینی عہدہ دینے میں احتیاط سے کام لیں۔

۴-زید اگر اپنے مذکورہ عمل کو چھوڑدے تو اسے سماج میں داخل کرسکتے ہیں۔

تحریر: محمدطارق ندوی      تصویب: ناصر علی ندوی