داڑھی نہ رکھنے والے کی اذان واقامت

داڑھی نہ رکھنے والے کی اذان واقامت
نوفمبر 2, 2018
شرابی کی اذان
نوفمبر 2, 2018

داڑھی نہ رکھنے والے کی اذان واقامت

سوال:بغیر داڑھی والا اگر اذان واقامت کہتا ہے تو کیا اس کی اذان واقامت درست ہوگی؟

ھــوالـمـصـــوب:

اذان واقامت عالم ومتقی شخص کو دینا چاہئے، داڑھی منڈے کی اذان واقامت مکروہ تحریمی ہے، لیکن اگر ایسا شخص اذان واقامت کہہ دیتا ہے تو اذان ہوجائے گی، اگر عالم متقی شخص نہ ہو تو جاہل متقی کی موجودگی میں عالم غیرمتقی امامت واذان کا زیادہ مستحق ہے:

ویکرہ أذان جنب واقامتہ واقامۃ محدث لا أذانہ وأذان امرأۃ وخنثی وفاسق، ولوعالماً لکنہ أولیٰ بإمامۃ وأذان من جاھل تقی(۱)

اوردرمختار کے حاشیہ میں ہے :

وظاھرالکراھۃ تحریمۃ (۲)

تحریر:مسعود حسن حسنی    تصویب: ناصر علی ندوی