بیک وقت دو لوگوں کی اذان

ٹی وی اور ریڈیو کی اذان کا جواب
نوفمبر 2, 2018
مؤذن کے لئے خاص مصلی
نوفمبر 2, 2018

بیک وقت دو لوگوں کی اذان

سوال:لائٹ کی عدم موجودگی میں دوشخص کسی ایسی مسجد میں جس میں مشرقی ومغربی سمتوں میں دودروازے ہیں بیک وقت اذان دے سکتے ہیں؟

ھــوالـمـصـــوب:

اگر دومؤذنوں کی اذان کی بیک وقت ضرورت ہو تو شرعاً دوشخص بیک وقت اذان دے سکتے ہیں:

واذا کان الاعلام لایحصل بواحد أذنوا بحسب مایحتاج الیہ، اما أن یؤذن کل واحد فی منارۃ أوناحیۃ أو أذنوا دفعۃ واحدۃ فی موضع واحدٍ وان خافوا من تأذین واحد بعد الآخر فوات أول الوقت، أذنوا جمیعاً دفعۃً واحدۃً(۱)

تحریر: محمدظفرعالم ندوی  تصویب: ناصر علی ندوی