اذان سے پہلے یا بعد میں دورشریف پڑھنا

اذان سے پہلے یا بعد میں دورشریف پڑھنا
نوفمبر 2, 2018
اذان سے پہلے اور بعد میں دعا
نوفمبر 2, 2018

اذان سے پہلے یا بعد میں دورشریف پڑھنا

سوال:ایک شخص اذان دیتا ہے اور اذان کا یہ کلمہ أشھد أن محمداً رسول ﷲ کے بعد معمول کے مطابق وقف کرتا ہے اور اس وقفہ کے دوران صلعم آواز سے ادا کرتا ہے کہ بذریعہ لاؤڈاسپیکر کم از کم دوسو قدم تک لوگوں کو سنائی دیتا ہے تو کیا مؤذن کا یہ طرز عمل اور مستقلاً اس کو معمول بنالینا شرعاً درست ہے؟

ھــوالـمـصـــوب:

آنحضرت ﷺ کے زمانہ کے مؤذنین یعنی حضرت بلالؓ، عبدﷲ بن ام مکتومؓ، حضرت سعد اور ابومحذورۃ سے اذان دینے کا جو طریقہ منقول ہے اس میں اس طرح کا کوئی عمل نہیں پایا جاتا ہے حالانکہ سب صحابی ہیں۔ ان کی اذان کے کلمات حرف بہ حرف صحیح روایتوں میں ہیں۔ کسی سے اذان کے درمیان صلعم بآواز بلند نہیں ثابت ہے(۲)

تحریر:ساجد علی      تصویب: ناصر علی ندوی