سوال:امام زید پر غسل واجب تھا، اس نے استنجاء جاکر پاکی حاصل کی، پھر وضو کیا اور اس کے بعد بیٹھ کر غسل شروع کیا، لیکن بالٹی میں پانی بھر کر غسل کررہا تھا جس میں سراور بدن کے چھینٹے بھی بالٹی میں جانے کا امکان ہے اور نل سے پانی بالٹی میں برابر آرہا ہے، کیا ایسی صورت میں زید کا غسل واجب ادا ہوجائے گا یا کوئی کراہت ہے؟
ھــوالــمـصــوب:
اگر واقعی غسل کے پانی میں چھینٹیں پڑرہی ہیں تب بھی غسل بلاکراہت ہوجائے گا:
جنب اغتسل فانتضح من غسلہ شیٔ فی إناۂ لم یفسد علیہ الماء(۱)
تحریر:ساجد علی تصویب: ناصر علی ندوی