حدث اکبر کے لئے تیمم

درد کی وجہ سے تیمم
نوفمبر 1, 2018
حدث اکبر کے لئے تیمم
نوفمبر 1, 2018

حدث اکبر کے لئے تیمم

سوال:میرے کولہے کی ہڈی ٹوٹ گئی، پاخانہ پیشاب سے کپڑے گندے رہتے ہیں، اسی درمیان احتلام ہوگیا، احتلام کے بعد پاک ہونے کا طریقہ کیا ہے تاکہ میں پاک ہوکر نماز پڑھوں؟

ھــوالــمـصــوب:

آپ بوجہ مجبوری حدث اکبر سے پاکی کی نیت سے تیمم کرکے نماز ادا کرسکتے ہیں(۱)

نوٹ: حتی الامکان نجاست کو دور کریں اور وضو وغسل پر قدرت نہیں ہے تو دونوں کیلئے تیمم کریں اور اگر صرف غسل نہیں کرسکتے تو غسل کیلئے تیمم کریں، غسل اور وضو کے تیمم کا طریقہ ایک ہی ہے۔

تحریر:محمد طارق ندوی      تصویب: ناصر علی ندوی