کپڑوں کے موزو ں پر مسح

کپڑوں کے موزو ں پر مسح
نوفمبر 1, 2018
خفین پر مسح کے شرائط
نوفمبر 1, 2018

کپڑوں کے موزو ں پر مسح

سوال:وہ کپڑے کے موزے جن کو عام طور پر ہم لوگ سردیوں میں استعمال کرتے ہیں وہاں کے ائمہ ان پر مسح کرکے نماز پڑھاتے ہیں تو کیا ان کی اقتداء جائز ہے یا کوئی اور صورت اختیار کی جائے؟

ھــوالــمـصــوب:

چمڑے کے موزے پر تو بالاتفاق مسح کرسکتے ہیں لیکن چمڑے کے علاوہ موزے پر مسح کرنے میں چند شرائط ہیں:

۱- وہ موزے اتنے موٹے اور مضبوط ہوں کہ تین میل پہن کر چلنا ممکن ہو۔

۲- وہ موزے پنڈلی پر بغیر باندھے قائم رہ سکیں۔

۳- ان موزوں میں پانی نہ چھنے اور جذب ہوکر پاؤں تک نہ پہنچے۔ ان شرائط پر موزے اترتے ہوں تو ان پر مسح کرنا صحیح ہے(۳) ورنہ مسح نہ کرکے پیر دھونا ضروری ہے، اگر کسی نے پیر نہ دھوکر مسح کیا تو اس کے پیچھے نماز درست نہیں ہوگی۔

تحریر:محمد طارق ندوی      تصویب:ناصر علی ندوی