حدث اکبر کے لئے تیمم

حدث اکبر کے لئے تیمم
نومبر 1, 2018
ٹھنڈک کی وجہ سے تیمم
نومبر 1, 2018

حدث اکبر کے لئے تیمم

سوال:میں ہمیشہ رات میں محتلم ہوجاتا ہوں بغیر غلط خواب دیکھے، صبح روزانہ غسل کرتا ہوں تو ٹھنڈک کی وجہ سے طبیعت خراب ہوجاتی ہے تو ایسی حالت میں بغیر غسل قرآن کی تلاوت ونماز پڑھ سکتا ہوں؟

ھــوالــمـصــوب:

دریافت کردہ صورت میں اگر غسل کرنے سے طبیعت خراب ہوجاتی ہے تو تیمم کرکے نماز اداکرسکتے ہیں، اسی طرح تلاوت بھی کی جاسکتی ہے:

عن عمروبن العاص قال احتلمت فی لیلۃ باردۃ وأنا فی غزوۃ ذات السلاسل فاشفقت أن اغتسل فأھلکت فتیممت ثم صلیت بأصحابی الصبح ثم أخبرت النبیؐ فضحک ولم یقل شیئاً(۳)

تحریر:محمدظفرعالم ندوی   تصویب:ناصر علی ندوی