ٹھنڈک کی وجہ سے تیمم

حدث اکبر کے لئے تیمم
نوفمبر 1, 2018
غسل اور وضو کے لئے ایک تیمم
نوفمبر 1, 2018

ٹھنڈک کی وجہ سے تیمم

سـوال:۱-سائل کی عمر تقریباً ستترسال ہے، فجر میں ٹھنڈ کی وجہ سے وضو میں دقت ہوتی ہے ، کیا تیمم سے نماز ادا کی جاسکتی ہے؟

۲-وضو سے پہلے حلق خشک رہتی ہے، حلق تر نہ ہونے کی وجہ سے الٹی ہوجاتی ہے، رمضان شریف میں کیا کیا جائے؟

۳-نماز میں کبھی کبھی کھانسی آجاتی ہے اور وضو ساقط ہوجاتا ہے، کیا تیمم سے اسی نماز کو ادا کیا جاسکتا ہے؟

ھــوالــمـصــوب:

۱-اگر گرم پانی سے نقصان نہ ہو تو گرم پانی سے وضو کریں، ورنہ نقصان کرنے میں تیمم کریں(۱)

۲-اگر روزہ نہ رکھ سکتے ہوں تو فدیہ ادا کریں، ایک روزہ کا فدیہ تقریباً ۱۲روپئے ہے(۲)

۳-ضروری ہے کہ وضو کریں،تیمم نہیں ۔

تحریر: محمدظہور ندوی