نابینا کی امامت

امام قرآن غلط پڑھے
نوفمبر 3, 2018
نابینا کی امامت
نوفمبر 3, 2018

نابینا کی امامت

سوال:نابینا کی امامت درست ہے یا مکروہ؟

ھـو المـصـوب

فقہ کی کتابوں میں نابینا کی امامت مکروہ ہے:

(۱)الأولیٰ بالإمامۃ أعلمھم بأحکام الصلاۃ، ھذا إذا علم من القراء ۃ قدر ما تقوم بہ سنۃ القراء ۃ ولم یطعن فی دینہ…… ویجتنب الفواحش الظاھرۃ۔ الفتاویٰ الہندیہ،ج۱،ص:۸۳

وکرہ إمامۃ العبد والأعرابی والفاسق والمبتدع والأعمیٰ(۱)

البتہ اگر نابینا شخص ہی افضل القوم ہے تو پھر اس کی امامت اولیٰ ہے(۲)

البحرالرائق میں ہے:

وقید کراھۃ إمامۃ الاعمیٰ فی المحیط وغیرہ بأن لا یکون أفضل القوم فان کان أفضلھم فھوأولیٰ وعلی ھذا یحمل تقدیم ابن أم مکتوم لأنہ لم یبق من الرجال الصالحین للإمامۃ فی المدینۃ أحد أفضل منہ حینئذ و لعل عتبان ابن مالک کان أفضل من کان یؤمہ أیضاً(۳)

تحریر:محمد ظہور ندوی