قرآن کب مکمل ہوا؟

قرآن پر اعراب
أكتوبر 30, 2018
کیا یہ تحریف ہے؟
أكتوبر 30, 2018

قرآن کب مکمل ہوا؟

سوال :پورا قرآن کب مکمل ہوا؟ ِ

ھوالمصوب:

نزول قرآن کی تکمیل کے سلسلہ میں علماء کی رائیں مختلف ہیں ،راجح قول یہ ہے کہ قرآن کا نزول آنحضرت ﷺکی وفات سے نو روز قبل مکمل ہوا : أخرج ابن أبی حاتم قال: آخر ما نزل من القرآن کلہ ’’واتقوا یوما ترجعون فیہ الی ﷲ‘‘ الآیۃوعاش النبی ﷺبعدنزولہا تسع لیال ثم مات للیلتین خلتا من ربیع الاول(1) یعنی پورے قرآن کی سب سے آخری جو آیت نازل ہوئی وہ ’’واتقوایوماترجعون الخ اورنبی کریمﷺ اس آیت کے نزول کے بعد نو دن باحیات رہے،پھرانتقا ل فرماگئے۔ تحریر:محمد ظفرعالم ندوی

تصویب: ناصر علی ندوی