کیا یہ تحریف ہے؟

قرآن کب مکمل ہوا؟
أكتوبر 30, 2018
سورہ توبہ کے شروع میں بسم ﷲ نہ لکھنے کی وجہ
أكتوبر 30, 2018

کیا یہ تحریف ہے؟

سوال :زید اپنے فرقہ کی نام نہاد انفرادیت کا ذکر کرنے کے بعد قرآن پاک کی یہ آیت نقل کرتا ہے ’’ذلک فضل اللّٰہ یؤتیہ من یشاء واللّٰہ ذوا لفضل العظیم‘‘مگرافسوس کہ ’’واللّٰہ ذوالفضل العظیم ‘‘کی جگہ عظیم الشان کلام الہی کو داغدار کرتے ہوئے ا س طرح نقل کرتا ہے ’’ذلک فضل اللّٰہ یؤتیہ من یشاء ولو کرہ الأعداء من کل حاسد ‘‘کیا قرآن تحریف کی جسارت نہیں ہے ؟ ِ

ھوالمصوب:

صورت مسؤلہ میں ذلک فضل اللّٰہ یؤتیہ من یشاء (۲)کو آیت نہ لکھا گیا ہے اور نہ آیت کے طور پر پیش کیا گیا ہے ،لہذا اس کوتحریف نہیں کہا جا سکتا ہے ،یہ بالکل ایسے ہی ہے جیسے ایک شخص مجھ سے پوچھتا ہے کہ کیف انتم میں جواب دیتاہوں ، الحمد ﷲ بخیر وعافیۃ ،ظاہر بات ہے کہ الحمد ﷲ کے ساتھ بخیر وعافیہ کا جوڑنا تحریف نہیں ہے ۔ تحریر: مسعود حسن حسنی تصویب: ناصر علی ندوی نوٹ :آپ ﷺ نے ہرقل شاہ روم کو جب پروانہ بھیجا ہے تو اس میں یا أہل الکتاب تعالوا الی کلمۃ الخ (۳) کے ساتھ أسلم تسلم یوتک ﷲ اجرک مرتین وغیرہ بھی لکھواکر بھیجا تھا (۴)کوئی بھی نہیں کہتا کہ قرآن کریم کی تحریف اس میں ہے (ناصر علی )