قرآن پر اعراب

کیا کچھ سورتیں حضرت علیؓ کے پاس تھیں ؟
أكتوبر 30, 2018
قرآن کب مکمل ہوا؟
أكتوبر 30, 2018

قرآن پر اعراب

سوال :قرآ ن کے نزول کے وقت آیتوں پر زیر ،زبر ،پیش لگا تھا یا نہیں ؟پھر کس خلیفہ کے دور میں اعراب کا کام ہو ا ؟ ِ

ھوالمصوب:

عربوں کو جن کی زبان میں قرآن کریم نازل ہوا ،تلاوت کے لئے زیر ،زبر (اعراب وسکنات )کی ضرورت نہ تھی ،ان کو صحیح تلفظ ادا کرنے اور درست اعراب لگاکر پڑھنے کا ملکہ فطری حاصل تھا ،لیکن جب کثرت سے عجمی مسلمان ہوئے تو ضرورۃً یہ عمل کیا گیا ،راجح قول یہ ہے کہ باضابطہ طور پر حجاج بن یوسف نے ۴۳؁ھ میں یحی بن یعمر اور نصر بن عاصم سے زبر ،زیر اور پیش لگوائے (1) ِ
تحریر :محمد مستقیم ندوی

تصویب: ناصر علی ندوی