وضو کے بعد ستر کھل جائے

وضو کے بعد ستر کھل جائے
أكتوبر 31, 2018
وضو کے بعد ستر کھل جائے
أكتوبر 31, 2018

وضو کے بعد ستر کھل جائے

سوال:بعض لوگ کہتے ہیں کہ گھٹنہ کھلنے سے وضو ٹوٹ جاتا ہے، کیا یہ صحیح ہے اور کن کن چیزوں سے ٹوٹتا ہے وہ بھی فرمائیں؟

ھــوالــمـصــوب:

گھٹنہ کھلنے سے وضو نہیں ٹوٹتا ہے، سبیلین سے نجاست یا کچھ اور نکلنے سے ، بدن کے کسی حصہ سے خون پیپ نکل کر ایسی جگہ تجاوز کرجائے، جس کا پاک کرنا وضو یا غسل میں ضروری ہے اس سے اور منھ بھر قے ہونے سے، نکسیر پھوٹنے سے، ٹیک لگاکر سونے، بے ہوشی سے، جنون سے اور رکوع وسجود والی نماز میں قہقہ کے ساتھ ہنسنے سے وضو ٹوٹ جاتا ہے(۱)

تحریر:محمد طارق ندوی      تصویب:ناصر علی ندوی